وہاڑی

ملتان ڈویژن
6
0
sample-ad

اہلخانہ کے شور پر ڈاکو فرار، ہزاروں افراد کا پولیس کیخلاف احتجاج

وہاڑی:کاٹن کالونی میں اہلخانہ کے شور پر ڈاکو فرار ہو گئے ، چھتیں پھلانگتے ڈاکوئوں کو دیکھ کر محلہ داروں نے ہوائی فائرنگ کردی، تاخیر سے آنے پر ہزاروں افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا، دوسری طرف شہر میں صبح سویر ے 5وارداتیں ، بینک ملازم اور خواتین لٹ گئیں۔ تٖفصیلات کے مطابق شیخ کاٹن کالونی کے ایک گھر میں ڈاکو داخل ہو ئے تو اہل خانہ کے شور مچا دیا جس پرنے پر ڈاکو ئوں نے چھت کے ذریعے دوسرے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی ، شور پر چھتیں پھلانگ رہے تھے کہ محلہ داروں نے ہوائی فائرنگ کردی، اس دوارن پولیس کو بھی اطلاع دی گئی مگرکافی تاخیر کے بعد 2اہلکار آئے اس دوران ہزاروں افراد جمع ہوگئے اور پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا تقریباً دو ہزار سے زائد افراد 5 گھنٹے تک احتجاج کرتے رہے ،قائمقام ڈی ایس پی صدر میڈم روبینہ،ایس ایچ او نے مکمل بے بسی کا اظہار کردیا، ڈی پی او ثاقب سلطان نے کہا کہ بڑھتی وارداتوں پر انتہائی تشویش ہے عوام مطمئن رہیں جبکہ شہر میں صبح سویرے پانچ وارداتوں میں بنک ملازم عثمان ، شہری ،راہ چلتی خواتین اور موٹر سائیکل سوار لٹ گئے ۔

میاں چنوں،2گھنٹے میں3ڈاکے مزاحمت کرنیوالے پرتشدد

میاں چنوں (نامہ نگار) تفصیل کے مطابق جنڈیالی روڈ پر 126پندرہ ایل نمبر تین کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر علی رضا سے نقدی اور موبائل چھین لیا اور ماسٹر ندیم سے نقدی دس ہزار موٹر سائیکل موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے دوسرے واقعہ میں تحصیل ہسپتال میاں چنوں کے سامنے تین ڈاکومیڈیکل سٹور کے مالک کا پولیس تھانہ سٹی کے جوانوں کے سامنے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ایک اور واقعہ میں کھکہ نگر کے قریب دیہاتی سے موٹر سائیکل اور پانچ ہزار روپے نقدی چھین لی اور مزاحمت پر تشددکانشانہ بنایا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.