لودھراں

ملتان ڈویژن
3
0
sample-ad

گیلے وال :سیوریج سسٹم ناکارہ ،سڑکیں تالاب بن گئیں

گیلے وال (نامہ نگار )کروڑوں کی لاگت سے گزشتہ دور حکومت میں تعمیر ہونے والا سیوریج سسٹم اب جواب دے گیا ہے جس کے باعث بستی کیبن والی کے علاقے میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔جس میں ڈینگی مچھر کی نشوونما کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے شہریوں کی طرف سے پھینکے گئے کوڑا کرکٹ سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے جبکہ تعفن زدہ پانی سے اٹھنے والی بدبو سے سانس لینا تک دشوار ہو چکا ہے ۔ سکول جانے والے چھوٹے بچوں کے لئے بھی یہ تالاب خطرہ بنا ہوا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پورٹل پر کئی مرتبہ شکایت درج کرائی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.