شہباز شریف کی آج جیل میں نوازشریف سے ملاقات

تازہ خبر
6
0
sample-ad

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقا ت کریں گے، شہباز شریف آزادی مارچ بارے مرتب کردہ پارٹی سفارشات منظوری کے لئے نوازشریف کو پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے میاں نوازشریف سے رہنمائی حاصل کریں گے، گزشتہ روز پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے آزاد ی مارچ کے حوالے سے مشاورت کر کے سفارشات مرتب کیں، آج شہباز شریف نوازشریف سے جیل میں ملاقات کر کے انہیں آزادی مارچ پر پارٹی نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد آزادی مارچ میں شرکت یا کسی حد تک شرکت کے حوالے سےحتمی فیصلہ کریں گے، شریف فیملی کے دیگر افراد بھی آج نوازشریف سے جیل میں ملاقات کریں گے، آج جمعرات کو ہفتہ وار ملاقات کے سلسلے میں فیملی کے لوگ نوازشریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.