خانیوال

ملتان ڈویژن
2
0
sample-ad

اپوزیشن جماعتیں حکومت کی کامیاب کشمیر پالیسی سے خوفزدہ ہیں :رانا وقار نثار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپو رٹر،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سپورٹس ایند کلچر ل فیڈریشن کے مرکزی نائب صدر سابق چیئر مین یونین کونسل کوہی والہ رانا وقار نثارنے کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل اور تاجر طبقے کو اوپر لانا چاہتی ہے او ر اس کے لیے اصلاحات لا ئی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت کی کامیاب کشمیر پالیسی سے خوفزدہ ہیں اور اپنی سیاسی بقا کے لیے آزادی مارچ کے نام پر سیاسی افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں۔

خصوصی ٹیمیں ڈینگی پرقابو پانے کیلئے کوشاں ہیں :کاشف سعید

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپو رٹر،نامہ نگار)سی ڈی سی سپروائزر شیخ کاشف سعید نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ڈینگی پر قابوپانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اور ڈینگی کی سرویلنس کا کام کر رہی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول تلمبہ میں محکمہ ہیلتھ اور محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے زیر اہتمام ڈینگی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز بشارت شہزاد گل نے بھی خطاب کیا، بعد ازاں آگاہی ڈینگی کے پمفلٹ اور پوسٹرز طلبامیں تقسیم کیے گئے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.