جھنگ

فصیل آباد ڈویژن
6
0
sample-ad

جھنگ:چہلم امام حسین ؓ کے سلسلے میں سکیور ٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت

جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا الرحمن کے ہمراہ گڑھ مہاراجہ میں نو صفر کے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلہ میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا ئیں ،ضلع کا امان و امان ہماری ترجیحات ہیں ،کسی کو بھی امن خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائینگے اورعزاداروں کی چیکنگ کیلئے داخلی و خارجی راستوں پرمرد و خواتین پولیس اور رضاکار تعینات کئے جائیں گے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.