گجرات

گوجرانوالہ ڈویژن
4
0
sample-ad

روس کے تجا رتی نمائندے کا گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستا ن میں تعینات روس کے تجارتی نمائندے یوری ایم کوزلوونے گجرات چیمبر کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر ثوبان ظہیر بٹ، نائب صدر خرم بھٹی اور سابق صدر عامر نعمان سے ملاقات کی۔ ا س موقع پر ڈاکٹرشاہد حسن، ایم ڈی پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ کارپوریشن بھی ہمراہ تھے ۔ روسی نمائندے نے صدر چیمبر کو بتایا کہ ہمارا ادارہ ٹریڈ پروموشن کا کام کرتا ہے اور روسی پرائم منسٹر اس کو ہیڈ کرتے ہیں ۔ انہوں نے صدر چیمبر کو دعوت دی کہ وہ رشیا کی مارکیٹ کے حوالے سے انفارمیشن کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔ ثوبان ظہیر بٹ نے کہا ہماری مصنوعات کیلئے مارکیٹ کی تلاش میں مدد کریں۔

گجرات:قمر سیالوی روڈ پر بغیر نقشہ تعمیر ہو نیوالی عمارت سیل

گجرات(سٹی رپورٹر ) یونین کونسل 9میں سپیشل سینی ٹیشن یونٹ کیطرف سے صفائی مہم جاری ہے ، دوسری طرف بلڈنگ انسپکٹر محمد وسیم کی قیادت میں ٹیم نے قمر سیالوی روڈ پر بغیر نقشہ تعمیر ہونیوالی بلڈنگ کو سیل کر دیا جبکہ جیل چوک کے علاقہ میں غیر قانونی بلڈنگ پر کام رکوا دیا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.