کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا :وزیر داخلہ

پاکستان
2
0
sample-ad

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کسی کے کہنے پر کوئی مائی کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا،اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے ، سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے ، ان کے آنے کا وقت ٹھیک نہیں۔سیکٹر ایف سکس میں پولیس سہولیاتی مرکز کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام لے کر آئی ، جب تک عوام کا اعتماد ہے حکومت کو کوئی نہیں نکال سکتا، جب تک حکومت کی ڈلیوری ٹھیک رہے گی اسے ‘‘ستے خیراں ’’ ہیں ، کسی کے کہنے پر کوئی مائی کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا مدارس کے طلبہ ڈاکٹر، انجینئر دیگر شعبے اختیار کرسکیں گے ، مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا، صرف وہ کتابیں شامل کیں جن سے طالبعلم وکیل اور ڈاکٹر بن سکیں، حکومت چاہتی ہے مدرسے کا طالب علم صرف امام مسجد نہیں بلکہ ہر ملازمت کیلئے اہل ہو، کوئی مدارس نہ مدارس کے نصاب کو چھیڑ رہاہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان اسلام آباد آئے تو وہ وقت اور تھا، صحیح وقت پر غلط کام بھی چل جاتاہے ، مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں ، یہ جو اسلام آباد آرہے ہیں ملک کیخلاف آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاوزیر اعظم عمر ان خا ن کے وژن کے مطا بق پولیس نے شہر یو ں کیلئے سہو لیا تی مرکز اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا ہے ۔وزیر اعظم ہر کا بینہ میٹنگ میں وزرا سے مخلو ق خد ا کی خد مت سے متعلق کیے گئے اقداما ت با ر ے پو چھتے ہیں۔آئی جی اسلام آباد محمدعامر ذو الفقارخان نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری ،پولیس سے متعلقہ اپنی 13 دستاویزات بارے اس سہولیاتی مرکز سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔آئی جی اسلام آبادنے بتایا کہ اوورسیزکیلئے بنایا گیا کاؤنٹر اپنی نوعیت کا پہلا سہولیاتی کاؤنٹر ہوگا جس میں سمندر پار پاکستانی اپنی شکایات کے علاوہ پولیس سے متعلقہ دستاویزات بھی بنوا سکیں گے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.