ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان ڈویژن
8
0
sample-ad

ڈیرہ:بی ایس کیمسٹری،گورنمنٹ ڈگری کالج میں داخلوں کا آغاز

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17میں گرلز و بوائز کے بی ایس کیمسٹری میں داخلے شروع ہیں جس کی آخر ی تاریخ 12اکتوبر 2019ہے مجوزہ داخلہ فارم دفتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یہ بات پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شہزاد احمد نے بتائی ۔

ڈیرہ:ویسٹ کمپنی رجسٹرڈ،صفائی انتظامات بہترہونے کی امید

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلٰی پنجاب کا ڈیرہ کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا ۔مشیرصحت حنیف خان پتافی کی تجویز پر ڈیرہ کے لئے منظور کردہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رجسٹرڈ ہوگئی ۔مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے لئے وزیراعلٰی پنجاب نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی منظوری دی تھی جو کے اب رجسٹرڈ بھی ہوگئی ہے جس کے بعد اب ڈیرہ میں صفائی کے انتظامات بہت بہتر ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے آبائی شہر کی عوام کے مسائل کوختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراحکامات جاری کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع خاص طورپر ڈیرہ غازی خان کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا اور ان کی پسماندگی دور کرنے کے لئے صرف کاغذی کارروائیاں کی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جن کی تکمیل کے بعد یہاں کے رہائشی بنیادی مسائل سے آزاد ہوجائیں گے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.