چین نے نارکوٹکس کنٹرول کے آلات دینے کا وعدہ کیا:شاہ محمود

پاکستان
7
0
sample-ad

اسلام آباد (وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہترین ہیں، چین کو بھرپور سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے طویل ملاقات ہوئی جس میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے ، جس میں گوادر میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے پلانٹ سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے ،شعبہ تعلیم میں بھی چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں گے ،خصوصی افراد کی زندگیاں آسان بنانے سے متعلق بھی معاہدے پر دستخط ہوئے ،نارکوٹکس کنٹرول کے لیے چین نے آلات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ سربراہ ملاقات میں طالبان کے وفد سے اب تک کے مذاکرات اور افغانستان کے امن عمل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔چینی اعلیٰ قیادت کو بتایا اب سی پیک اتھارٹی قائم کردی ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.