چینی وزیراعظم اور عمران خان کا انداز عظیم دوستی کا مظہر ہے

پہلا صفحہ
3
0
sample-ad

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم اور وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی کا انداز عظیم دوستی کا مظہر ہے۔

اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ دوستی خطے اور دنیا میں ایک مثال اور امن و ترقی کی علامت ہے۔ عمران خان کا عظیم عوامی ہال آمد پر پرتپاک استقبال گہرے رشتے کا درخشاں باب ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت کا باعث بنے گی، چینی وزیراعظم نے عمران خان کے سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے تکمیل کے عزم پر شکریہ ادا کیا۔ سی پیک اتھارٹی کا قیام اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور انسانی بحران پر گفتگو اس بات کا آئینہ دار ہے کہ عمران خان ہر محاذ پر کشمیریوں کے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.