چکوال

راولپنڈی ڈویژن
2
0
sample-ad

کلرکہار تا چکوال :ٹرانسپورٹ کرایہ کم نہ ہو سکا،مسافروں کا احتجاج

کلرکہار:حکومت کی طرف سے اعلان کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرایے کم نہیں کیے، کلرکہار تا چکوال کا کرایہ زائد وصول کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد کرائے ،گزشتہ روز شہریوں نے صحافیوں کوبتایا کہ کلرکہار سے چکوال چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے حکومتی رٹ کو ہوا میں اڑا دیا ہے ۔گزشتہ دنوں حکومت نے سرکاری کرایہ 55روپے طے کیاتھا لیکن ٹرانسپورٹر 70 روپے وصول کر رہے ہیں ، متعلقہ حکام نوٹس لیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.