چوہدری شوگر ملز کیس ,ریمانڈ‌ میں‌ 14 روزہ توسیع

پہلا صفحہ
5
0
sample-ad

لاہور: چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے مریم اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی.

ان کے کزن یوسف عباس بھی جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. کمرہ عدالت میں مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنانے پر فاضل جج کا اظہار برہمی، عدالت میں کیا تماشہ لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عدالت میں کارکنوں کو کیوں اندر آنے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو بلوا اور عدالت میں سماعت کا ماحول بنایا جائے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.