چنیوٹ

فصیل آباد ڈویژن
3
0
sample-ad

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کااجلاس

چنیوٹ:ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے شہریوں کا تعاون اور کردار کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، یہ بات ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر انکے ہمراہ ایم این اے مہر غلام محمد لالی بھی موجود تھے ، اجلاس میں اے ڈی سی آر طارق خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، عدنان رشید ، فضل عباس ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان ،سی اوز میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل کے علاوہ مختلف محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔

چناب نگر:اراضی ریکارڈ سنٹر کی تالہ بندی سے سائلین پریشان

چناب نگر(نامہ نگار )راضی ریکارڈ سنٹر کی تالہ بندی سے سائلین پریشان،پنجاب بھر کی طرح چناب نگر اور لالیاں میں بھی اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملے نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر دفتر کوتالہ لگا کر بند کر دیا ملازمین کے مطابق ماہ رواں اکتوبر میں ہر سوموار کو مطالبات کے سلسلے میں دفتر بند رہے گا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.