ٹو بہ ٹیک سنگھ

فصیل آباد ڈویژن
2
0
sample-ad

ٹوبہ :گھر گھر جعلی ادویات تیار کر نیوالی فیکٹریاں کھل گئیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ صحت کی چشم پوشی سے ٹوبہ میں گھر گھر جعلی ادویات تیار کر نے والی فیکٹریاں کھل گئیں جہاں جسم کو موٹا اور جنسی طاقت کیلئے سٹیرائیڈ اور دیگر خطرناک مواد کو پیس کر ادویات تیار ہونے لگی ہیں ،تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں اتائیوں اور جعلی حکیموں نے موبائل فونز پر میسجز کے ذریعے اپنی تیار کردہ ادویات کی تشہیر کرکے سادہ لوح لوگوں سے پیسے بٹورنے اور انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے کاکام شروع کررکھا ہے ،سٹیرائیڈ ادویا ت کو پیس کر ان اتائیوں کی بنائی ہوئی ادویات کے استعمال سے سینکڑوں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد افراد گردوں اور جلد کی بیماریوں سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صو بائی ٹاسک فورس کے ذریعے جعلی ادویات تیار کر نے والی فیکٹریوں اور اتائیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،نیز فرائض میں غفلت کے مرتکب محکمہ صحت کے مقامی اہلکاروں کا محاسبہ کیا جائے ۔

اتائیوں کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی گاڑی پرپتھرائو،تشدد

کمالیہ(نامہ نگار+نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف ندیم نے اتائیوں کیخلاف کارروائی کے دوران موضع گلے کے بگھیلے میں ایک میڈیکل سٹور کو چیک کیا، جہاں اتائی ڈاکٹر کو موقع پر پریکٹس کرتے ہوئے پایا ۔ اس دوران موقع پر موجود ملزموں نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کو یرغمال بنالیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا ہے جس پر انہوں نے تھانہ صد رپولیس کمالیہ میں اندراج مقدمہ کیلئے تحریری درخواست جمع کروادی ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.