وہاڑی

ملتان ڈویژن
3
0
sample-ad

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے

وہاڑی(خبر نگار)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے ، خواجہ سراؤں نے مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے وہاڑی پریس کلب سے ریلی نکالی جو ہمدرد چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے بازی بھی کی خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر جعفر ببلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمارا دل بھی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے کشمیریوں پرہونے والے مظالم کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے جنرل سیکرٹری چاندنی نے کہا کہ ہم بھی ہر دم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اگر کل جنگ کا اعلان ہوا تو کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہم صف اول میں کھڑے ہونگے ۔

ساہوکا:سپرے کرنے کیلئے کھیت میں گئے محنت کش کی لاش برآمد

ساہوکا (سٹی رپورٹر) محنت کش کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی، عاشق سپرے کرنے گیاتھا لاش ملی، پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، تھانہ فتح شاہ کے علاقے 465ای بی کا رہائشی محنت کش محمد عاشق فصل کوسپرے کرنے گیا تھا ، کھیت میں ٹیوب ویل کے قریب پڑی لاش دیکھ کر شہری نے پولیس کو اطلاع کر دی ،پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش ورثاکے حوالے کر دی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.