وزیراعظم کا دورہ چین لازوال دوستی کو مزید مضبوط کریگا، فردوس

پاکستان
2
0
sample-ad

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین گہری اور لازوال دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا، ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے جس کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے ، یہ دورہ معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت سٹراٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں تشویشناک صورتحال پر چینی قیادت سے تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی تاریخی فیصلوں سے بھی آگاہ کریں گے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.