ننکانہ صاحب

شیخوپورہ ڈویژن
4
0
sample-ad

ننکانہ کے طلبہ کی جمعیت کے تین روزہ تربیتی اجتماع میں شرکت

ننکانہ صاحب(خبر نگار) جہاں انہوں نے تین روز قیام کیا، اس دوران طلبا نے مختلف تربیتی پروگراموں میں شرکت کی، تربیت گاہ کے آخری روز جمعیت کی طرف سے ڈویژن کی سطح پر تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں ننکانہ کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔

ننکانہ میں اتائیوں کی بھرمار،محکمہ صحت نے چپ سادھ لی

ننکانہ صاحب(خبر نگار)ضلع بھر میں اتائیوں کی بھرمار، محکمہ صحت کا عملہ پراسرار طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں اتائیوں نے اپنے پرائیویٹ کلینک بنارکھے ہیں اور وہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں یہ اتائی سارا سارا دن اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر نہ صرف مریضوں کو ادویات لکھ کر دیتے ہیں بلکہ مریضوں کو انجکشن بھی لگاتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اتائیوں کو محکمہ صحت کے بعض ملازمین کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جبکہ محکمہ صحت کے افسر چھوٹے عملے کے ذریعے ان اتائیوں سے لاکھوں کی منتھلیاں کما رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سے ان اتائیوں اور محکمہ صحت کے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.