نازیہ اعجاز نے نورجہاں کی پینٹنگز بناکر مداحوں کوخوش کردیا

شوبز
4
0
sample-ad

کراچی (شوبز ڈیسک)برصغیر کی گلوکارہ و اداکارہ میڈم نور جہاں کی بیٹی نے والد ہ کی پینٹنگز بنا کر اُن کے مداحوں کو خوش کردیا۔ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی چھوٹی بیٹی نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کی پینٹنگز بنا کر اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کی پینٹنگ کو ’’محبت نامہ‘‘کا عنوان دیا ہے ۔نازیہ کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی گزشتہ روز کینوس گیلری کراچی میں نمائش بھی شروع گئی جو 17 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ان شاندار پینٹنگز کی لاہو ر میں بھی نمائش کی جائے گی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.