میانوالی

سرگودھا ڈویژن
3
0
sample-ad

افسروں تک عام آدمی کی رسائی میں رکاوٹ نہیں آنی چا ہیے :ڈی سی

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمودبشیر نے ضلعی وتحصیل انتظامیہ اور جملہ سرکاری اداروں کے ضلعی سربراہان کو اوپن ڈور پا لیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا نے کی ہدا یت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسروں تک عام آدمی کی رسائی میں رکاوٹ نہیں آنی چا ہیے ۔عام آدمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دیا نتداری سے میرٹ پر حل کر یں ،ڈی سی آفس میں ضلعی ترقیاتی و انتظامی امور اور انسدادِ ڈینگی سرویلنس کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی لوکل گورنمنٹ پا لیسی کے تحت ہر میو نسپل کمیٹی کو پا نچ کر وڑ روپے سے زائد کی گرانٹ دی جا ئے گی اورپارلیمنٹیرین کی مشاورت سے اس امر پر اتفاق ہوا ہے کہ ہر میو نسپل کمیٹی میں کل گرانٹ کا پچاس فیصد صفائی کیلئے جدید مشینری کی خریداری پر خرچ کیا جا ئے ۔

جوڈیشل کمپلیکس میں شجرکاری ،100پودے لگائے گئے

میانوالی،واں بھچراں ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی محمدجاوید الحسن چشتی نے کہا ہے کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے ،شجرکاری مہم میں ہر عدالتی اہلکار کو اپنے حصہ کا پودا ضرور لگانا چاہیے ، اس عمل سے ثواب کمانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملتی ہیں،جوڈیشل کمپلیکس میانوالی میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،کہا کہ تمام اہلکار اپنے لگائے گئے پودوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی بھی دیں گے اور ان کی حفاظت بھی کریں گے ،اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جاوید ا لحسن چشتی نے سینئر سول جج ایڈمن مسعود اخترکیانی کو شجرکاری مہم کا فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے انہیں اس شجر کاری مہم کے آغاز پرخصوصی شاباش بھی دی،اس موقع پرتمام جوڈیشل افسران سمیت عدالتی اہلکاروں نے بھی پودے لگائے شجرکاری مہم کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں 100 سے زائد مختلف پھلدار اور دیگر پودے لگائے گئے ہیں۔

ریسکیو 1122میانوالی کے زیراہتمام نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )، اس موقع پر سیمینار ، واک ،فلیگ مارچ ، میڈیکل اور فائر ڈیمو کا انعقاد کیاگیا۔جس میں بطور مہمان خصوصی اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء نے شرکت کی جبکہ ریسکیو سمیت دیگر ضلعی اداروں کے افسران،اساتذہ ،ریسکیورز، ریسکیو محافظ اور طلباء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی آر واحدارجمندضیاء کا کہنا تھاکہ پیشگی تیاری اور تربیت سے ہی قدرتی آفات ،حادثات اورسانحات سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

ڈی پی او میانوالی کی تھانہ چکڑالہ میں کھلی کچہری،مسائل سنے

واں بھچراں:ڈی پی او میانوالی اسد حسن علوی نے تھانہ چکڑالہ میں کھلی کچہری لگائی، مقامی لوگوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا،ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات دیے گئے ، اس موقع پر ڈی پی او حسن اسد علو ی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولیات کے لیے ہر ہفتہ میں دو یوم منگل اور جمعرات کو میں خود تمام تھانوں میں جاکر دو گھنٹے شہریوں کے مسائل سن کر ان کو حل کروں گا اور تمام ڈی ایس پیز بھی اپنے اپنے سرکل کے تھانوں میں جاکر مسائل سنیں گے اور ان کو فوری حل کریں گے ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدا یت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے حسن سلو ک سے پیش آئیں اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ۔

سیوریج لائنیں بند ،گندا پانی علاقے میں بیماریاں پھیلانے لگا

کندیاں:گلی مسجد طیبہ اہلحدیث والی ،گلی سانداں والی اورنیازی سڑیٹ کندیاں کی سیوریج لائنیں بند اور گلیوں میں گندا سیوریج کا پانی جمع ہے گلیوں کے مکینوں نے کئی بارٹاؤن کمیٹی کندیاں میں درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ، بچے جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،پیٹ کے امراض بھی عام ہیں ، اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسٹنٹ کمشنر تحصیل پپلا ں سے مسئلہ حل کرانے کی اپیل کی ہے ۔

اپنے وزیر اعظم عمران خان پر فخر ہے ،مولوی عظمت اﷲ خان

کندیاں:ضلعی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی میانوالی میں سابق چیئر مین خادم موچھ مولوی عظمت اﷲ خان نے انچارج ضلعی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی میانوالی سلیم گل خان سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ میں عالم اسلام کی ترجمانی کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم نہتے مسلمانوں پربھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ اپنے وزیر اعظم عمران خان پر فخر ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.