منڈی بہاؤالدین

گوجرانوالہ ڈویژن
5
0
sample-ad

منڈی بہاؤالدین:ڈکیتی اور چوری کی 3وار داتیں ، شہری پریشان

منڈی بہاؤالدین:ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان ہوگئے ،محلہ گو ڑھا سگریٹ ایجنسی کے کیبن رکشہ پر سیلز مین سے دن دہاڑے موٹرسائیکل سواردوڈاکوئوں نے ایک لاکھ انیس ہزارروپے چھین لئے ، واردات سے چندقدم کے فاصلے پر گھر کے باہر کھڑی آصف کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ۔عامرانورکریانہ سٹورسے ڈاکو تین لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ۔

ملکوال میں صحت کارڈ تقسیم

ملکوال(نامہ نگار)سابق ایم پی اے وسیم افضل چن نے حلقہ بھر میں صحت انصاف کارڈز کے کیمپس کا دورہ کیا اور مستحقین میں صحت کارڈز عوام کی دہلیز پر تقسیم کئے ۔ اس موقع پر وسیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے کہ صحت ہر پاکستانی کا حق ہے ،اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستانیوں کو بہترین مفت علاج معالجہ کی سہولتوں سے مستفید کرنے کیلئے صحت انصاف کارڈز کا اجرا کیا ہے جس سے ہر کارڈ ہولڈر 7لاکھ20ہزار روپے تک کا فری علاج کروا سکے گا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.