ملتان

ملتان ڈویژن
4
0
sample-ad

صحت کارڈ کی بدولت غریبوں کا مفت علاج ممکن:ڈاکٹر اختر ملک

ملتان (سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی بدولت مستحق افراد نامزد سرکاری و نجی ہسپتالوں سے فری علاج کی سہولتوں سے مستفید ہورہے ہیں۔ حکومت پنجاب صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے عمل کو آسان بنارہی ہے ۔ ہماری ترجیح ہے کہ یہ سہولیات ہر شہری کو میسر ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی پی 219کے علاقہ 18ایم آر میں صحت کارڈ کی تقسیم بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب رہ جانے والے مستحق افراد کو بھی صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کیلئے منظم حکمت عملی پر کام کررہی ہے ۔ آئندہ سروے کے دوران انہیں بھی فری علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرینگے ۔

پاکستان میں 40ہزار سے زائد خواتین بریسٹ کینسر کا شکار

ملتان(خصوصی رپورٹر) پروفیسر قدسیہ خاکوانی نے کہا ہے کہ خواتین اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ صحت مند انسان ہی ملک کی معاشی سماجی اور اقتصادی حالت تبدیل کر سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے شوکت خانم میموریل ہسپتال اور ویمن یونیورسٹی ملتان کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ آگاہی سیمینار میں کیا۔ پروفیسر قدسیہ خاکوانی نے کہا کہ پاکستان میں چالیس ہزار سے زائد خواتین میں چھاتی کا سرطان موت کا باعث بنتاہے خواتین ہچکچاہٹ اور شرمندگی کی وجہ سے اس بیماری کا ذکرنہیں کرتیں جس کے باعث اس بیماری کا اس وقت پتہ چلتا ہے جب بیماری آخری سٹیج پر ہوتی ہے اس لئے کم از کم سال میں ایک بار اس مرض سے متعلق اپنے ٹیسٹ ضرور کروائیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عفیفہ اشرف نے بھی خطاب کیا۔

پارک اجڑ گئے, باغ بنجر, گندگی کے ڈھیر, ویرانی کا راج

ملتان(شفقت بھٹہ،خبر نگار خصوصی)پارک اجڑ گئے ،باغ بنجر زمین کا منظر پیش کرتے ہیں جبکہ گندگی کے ڈھیروں اور ویرانی کے راج کے باعث شہر کے بڑے پارکوں میں تباہ حالی کا منظر نظر آتا ہے ۔ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث گرین بیلٹس تباہ حال ہیں جہاں نشئیوں اور آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔ پی ایچ اے مالی بحران کا شکار ہے ، محکمہ کو پارکوں کی بحالی کے لئے سالانہ 30 کروڑ روپے درکار ہیں جبکہ آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہونے کے باعث پی ایچ اے پارکوں کی تزئین و آرائش میں ناکام ہو گیا ہے ۔ شاہ شمس پارک، جناح پارک، قاسم باغ، باغ لانگے خان، عام خاص باغ سمیت ملتان شہر کے درجنوں پارکوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، جھولے ٹوٹے ہوئے ہیں اور بینچ تباہ حال ہیں، کہیں چٹیل میدان شہریوں کا منہ چڑا رہے ہیں اور کہیں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ حالت زار بہتر کرنے والے محکمہ کے افسران اپنے دفتروں تک محدود ہیں۔ پارکوں میں لائٹس غیر فعال اور ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ اسی طرح گرین ملتان مہم بھی دم توڑ چکی ہے جس کی وجہ سے شہرکے بڑے پارکس اپنی خوبصورتی کھوچکے ہیں، گھاس سوکھی ہوئی ہے اور ہمیشہ ویرانی کے ڈیرے رہتے ہیں ۔ دوسری جانب ڈی جی پی ایچ اے زاہد اکرام نے کہا ہے کہ وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکوں کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں، بہت جلد بہتری نظر آئے گی۔دریں اثنا انہوں نے پارکوں کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر کہا کہ پبلک پرائیو یٹ پارٹنر شپ اور ادارہ کے مو جو دہ وسائل کے تحت پا رکوں کی بہتری اور شجرکا ری کے لئے کو شا ں ہیں۔رواں ما ہ شجر کا ری کی جا ئے گی۔ پارکوں میں موسمی پھولو ں کی شجر کاری کا ٹا سک بھی دے دے گیا ہے ۔

تاجروں کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت کیخلاف نعرے

وہاڑی( نیوز رپورٹر ) انجمن تاجران پرانا شجاع آباد روڈ کے سرپرست اعلیٰ شیخ محمد یونس اور صدر شیخ محمد عمر کی قیادت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ یونس اور شیخ عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ، 13ماہ کے عرصہ میں اس حکومت نے 70سالہ مہنگائی کا ریکارڈ توڑدیا، ہر آدمی پریشان ہے ۔

 

 

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.