مظفر گڑھ

ڈی جی خان ڈویژن
6
0
sample-ad

پولیس کی قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی ،5 مرد6 خواتین گرفتار

کوٹ ادو ( تحصیل رپورٹر )پولیس نے قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 مرد اور6 خواتین کو گرفتار کرلیا ، ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر تھانہ پولیس کوٹ ادو نے دو قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ مرد اور چھ خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس میں مٹھو،اختر ،غلام مرتضی،طاہر شامل ہیں۔

خان گڑھ:7لاکھ آبادی مسائل کا شکار‘سہولتوں کا فقدان

خان گڑھ(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184 کے بڑے شہروں خان گڑھ ، وسندیوالی ، روہیلانوالی ، شاہ جمال، مونڈکا میں نئے واٹرپلانٹس کی عدم دستیابی اور پرانے واٹر پلانٹس کی بندش سے پینے کے پانی میں سنکھیا کی انتہائی زیادہ مقدارہونے کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ رابطہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں ،جگہ جگہ گڑھے ہونے سے حادثات معمول بن گئے ہیں،سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث بارش اور گٹروں کا گندا پانی جمع ہونے سے سڑکیں تالاب بن جاتی ہیں۔جس سے آئے روز جانی و مالی نقصانات رونما ہوتے ہیں۔مقامی ہیلتھ سنٹرز میں کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین تک میسر نہیں، آپریشن تھیٹروں میں ڈاکٹرز و عملہ کی بھی کمی ہے جبکہ خانگڑھ ،شاہجمال، وسندیوالی ، روہیلانوالی میں بوائز و گرلز ہائر سکینڈری سکولز اور کالجز کا اب تک قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا۔طلبا و طالبات والدین سے چالیس کلومیٹر دور مظفرگڑھ کالجز میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حلقے کے بیشتر موضعات اور درجنوں بستیاں بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ موضع متوئی ،مہدی شاہ اورعیدگاہ کے قبرستانوں کی چار دیواری تعمیر نہ ہو سکی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.