مصباح الحق کی حمایت کیلئے سابق کپتان وسیم اکرم میدان میں کود پڑے

کھیل
7
0
sample-ad

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مصباح الحق نے حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں لہٰذا صرف دو ٹی ٹونٹی میچوں میں ناکامی کی بنیاد پر انہیں ہدف تنقید بنانا درست نہیں بلکہ انہیں اپنی صلاحیتیں منوانے کیلئے کچھ وقت دیا جائے تو وہ لازمی طور پر اپنے تجربے اور مہارت کی بدولت بہتر نتائج بھی دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی سیکنڈ سٹرنگ ٹیم کیخلاف ناکامی پر انہیں بھی دکھ ہے لیکن اس بات کو پیش نظر رکھا جائے کہ وہ کچھ عرصے قبل اس سیٹ اپ کا حصہ بنے ہیں اور چونکہ ان کا کام کرنے کا انداز الگ ہے لہٰذا انہیں ماحول سے ہم آہنگ ہونے اور مثبت نتائج کی فراہمی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.