لاہور

لا ہور ڈویژن
4
0
sample-ad

فن لینڈ کے سفیر کاجی سی یو نیورسٹی کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اس موقع پرفن لینڈ کی اعزازی قونصلیٹ ڈاکٹر درے ایس احمدبھی مو جو د تھیں۔ سفیر کا کہنا تھا فن لینڈ پاکستان کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو مضبوط اور فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کو شش کرے گا۔وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے ہیری کیمریا نین کو جی سی یو کی تاریخ اور تعلیمی پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا ۔بعد ازاں سفیر نے اقبال ہو سٹل اوریونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

سی پیک ایم ایل ون:ریلوے کے 20افسر تربیت کیلئے چین جائیں گے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر ریٹ آفیسر ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور ریاض احمد،ڈی ٹی او کراچی حمید اللہ لاشاری،ڈی سی او سکھر عابد قمر، ڈپٹی چیف انجینئر ڈیزائن اعزاز حسین،ایگزیکٹو انجینئر سخاوت علی،ایکسین ڈیزائن شاہ نواز خان،سٹاف آفیسر وزیر ریلوے عثمان انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن صباحت مشتاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد سمیت 20افسران چین جائیں گے ۔

آل پاکستان وکلا کنونشن 12اکتوبر کو طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلا کنونشن12اکتوبر کو طلب کرلیا ۔کنونشن میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرریوں کے طریقہ کار سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے ۔

عبدالرئوف مگسی اور بیٹے علی مگسی شہید کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیراہتمام سیمینار میں کرنل (ر)عبدالرؤف مگسی اور ان کے بیٹے کیپٹن علی مگسی شہید کو ملک کیلئے گرانقدر خدمات پیش کرنے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ اقبال چودھری نے کہا کارگل کے مقام پر کیپٹن علی مگسی نے ملک کیلئے اپنی جان قربان کر کے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا، شہید کے والد نے بھی ملک کیلئے گرانقدر خدمات پیش کیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.