قصور

لا ہور ڈویژن
2
0
sample-ad

قصور میںسٹریٹ لائٹس غائب

قصور:جرائم پیشہ افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے لگے کوٹ فتح دین خان،کوٹ اعظم خان، شہباز روڈ، کوٹ بدر دین، کالج روڈاور دیگر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس موجود نہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

قصور کوٹرادھاکشن، رائیونڈ، راجہ جنگ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

قصور:قصور کوٹرادھاکشن، رائیونڈ، راجہ جنگ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جگہ جگہ بنے گڑھے اور شگاف ٹریفک حادثات کا باعث بننے لگے ۔ منتخب نمائندے عوام کو اس سڑک کی تعمیر کے حوالے سے وعدے وعید کرکے ٹرخاتے رہے ۔ تفصیل کے مطابق قصور سے کوٹرادھاکشن، رائیونڈ اور راجہ جنگ جانے والی سڑکیں کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور منتخب نمائندے ان سڑکوں کی تعمیر کے صرف وعدے کرکے عوام کو ٹرخاتے رہے جبکہ اس سلسلے میں عملی طور پر ان کی کارکردگی صفر ہے ۔مذکورہ سڑکوں پر جگہ جگہ بنے بڑے گڑھے اور شگاف آئے روز ٹریفک حادثات کا باعث بن رہے ہیں، حادثات میں کئی افراد شدید زخمی ہونے کے علاوہ اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں اور ان سڑکوں کو لوگ خونی روڈز کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ قصور کے عوام نے وزیرا علیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر ان سڑکوں کی دو رویہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.