قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کا آغاز

کھیل
5
0
sample-ad

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے روز پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پر خیبر پختونخوا کیخلاف بلوچستان کی ٹیم آخری نو وکٹیں 68 رنز پر گنوا کر 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس میں شہزاد ترین 53 اور اویس ضیاء 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ساجد خان نے سات کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ جواب میں خیبر پختونخوا کی پانچ وکٹیں بھی 81رنز پر گر چکی ہیں، ریحان آفریدی 29 اور اسد آفریدی 15 رنز پر کھیل رہے ہیں۔گوہرفیض نے تین اور حسیب اعظم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔مظفر آباد اسٹیڈیم میں ناردرن ریجن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ سنبھالی تو سدرن پنجاب نے زین عباس کی 13 چوکوں سے سجی سنچری(126)کی بدولت 306 رنز بنا ڈالے جبکہ آغا سلمان 77 اور مختار احمد 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔شہزاد اعظم اور سلمان ارشاد نے چار،چار کھلاڑیوں کو برطرف کیا۔پہلے دن کے اختتام پر ناردرن ریجن نے ایک وکٹ گنوا کر چھ رنز بنائے تھے ۔کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر سندھ نے سینٹرل پنجاب کیخلاف ٹاس جیت کر احسن علی کے اٹھارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 119رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 355 رنز کا مستحکم مجموعہ بنا ڈالا جبکہ عماد عالم نے بھی 80 رنز بنا کر احسن علی کے ساتھ 191رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔محمد وقاص 44،سیف اللہ بنگش 30 اور رمیز راجہ 27 رنز بنا سکے ۔سلیمان شفقت نے پانچ جبکہ رضا علی ڈار اور احمد صفی عبداللہ نے دو،دو وکٹیں لیں۔جواب میں سینٹرل پنجاب نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر 20 رنز بنائے تھے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.