عراقی صدر کی حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت

دنیا
6
0
sample-ad

بغداد:عراقی صدر برہم صالح نے ملکی سکیورٹی دستوں کی طرف سے حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا عراقی فوج اور پولیس دونوں کو ہی تمام عراقیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہو گا۔ صدر صالح نے قومی پارلیمان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں قانونی اصلاحات، خاص کر انتخابی قوانین میں ترامیم کی راہ ہموار کرے ۔ عراق میں گزشتہ ہفتے شروع ہونیوالے حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک سو سے زائد مظاہرین اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، یہ عوامی مظاہرے ملک میں بے تحاشا بیروزگاری، کرپشن اور بجلی و پانی کی فراہمی کی انتہائی خراب صورتحال کیخلاف کیے جا رہے ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.