شیخوپورہ

شیخوپورہ ڈویژن
3
0
sample-ad

پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے :گورنر پنجاب

شیخوپورہ (خبرنگار)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں 50فیصداموات گندے پانی کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں، صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ 2لاکھ بچے ہسپتال داخل ہوتے ہیں رواں سال پنجاب حکومت 2کروڑ لوگوں کو صاف پانی مہیا کرے گی، لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے ‘‘آب پاک ’’ سکیم کا آغاز کیا جا چکا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں نیسلے فیکٹری کے پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ،ڈی پی او شیخوپورہ بھی موجود تھے ، گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بزنس دوست ملک ہے ۔ملکی انڈسٹری کا 70فیصد خام مال زراعت سے وابستہ ہے ،پاکستان میں بزنس اور زراعت پر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں ان دو شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کرتار پور منصوبہ 90فیصد مکمل ہو چکا ہے سکھ برادری کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے ۔

عمران خان خدا کی مدد پر یقین رکھنے والے لیڈر:کنور عمران

شیخوپورہ(خبرنگار)تحریک انصاف کے صوبائی رہنما کنور عمران سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں عالمی ضمیر کے سامنے خود کو اسلامی امہ کا سربراہ ثابت کر دیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے خطاب نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ بھارت نے جارحیت ترک کرکے کشمیریوں کو فوری حق خود ارادیت نہ دیا تو اسے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا جس سے خطہ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے ، اپنے ایک بیان میں کنور عمران نے کہا کہ وزیر اعظم ایک مدبراور بہادر انسان ہونے کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے حقیقی ترجمان ہیں جنہوں نے کشمیر سمیت پوری امت مسلمہ کا بھی مقدمہ پوری دنیا کے سامنے رکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑی بہادری کے ساتھ عالم اسلام کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا نہ صرف جواب دیا بلکہ ثابت کیا کہ وہ صرف اور صرف خدا کی مدد پر یقین رکھنے والے لیڈر ہیں، وزیراعظم پر یہودیوں کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.