سیالکوٹ

گوجرانوالہ ڈویژن
4
0
sample-ad

سیالکوٹ ایئر پورٹ کا وفد پاکستان ٹریول مارٹ میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گیا

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر قائد میں ہونیوالے پاکستان ٹریول مارٹ میں شرکت کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کاوفد وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین کی قیادت میں کراچی پہنچ گیا ۔ وفد میں چیئرمین سیال بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں نعیم جاوید، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عامر یعقوب اور کارگو ٹرمینل منیجر سید علی عامر اظہر شامل ہیں۔ پاکستان ٹریول مارٹ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے سٹال کا دورہ کیا اور پاکستان میں پرائیو یٹ سیکٹر میں وطن عزیز کے اولین سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے بارے میں خیالات کا اظہار کر تے ہوئے برنس کمیو نٹی کی خدمات کو سراہا ۔

سمبڑیال :گاڑی میں چھپائی8کروڑ کی چرس بر ْآمد ، ملزم گر فتار

سیالکوٹ ، سمبڑیال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر )ایکسپورٹ پروسیسنگ زون(ای پی زیڈ)کے قریب پولیس نے گاڑی میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی آٹھ کروڑ روپے کی ایک من چرس برآمد کر لی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز نے اپنے دفتر میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ سمبڑیال پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسلام آباد سے براستہ وزیر آباد سلور رنگ کے ایوری ڈبہ کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس سیالکوٹ لائی جا رہی ہے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ سیالکوٹ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) کے قریب پولیس نے انسپکٹر ذوالفقار ورک(ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال)کی سربراہی میں پولیس نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے ایک من چرس برآمد کر لی۔ ملزموں نے انتہائی خفیہ طریقے سے چرس کے ایک ایک کلو کے چالیس پیکٹ گاڑی میں چھپائے تھے ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور محمد اقبال سکنہ فیصل آباد منشیات اسلام آباد سے لا رہا تھاتا کہ اسے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جا سکے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.