سونے کی قیمت میں فی تولہ 200روپے اضافہ

کاروبار
3
0
sample-ad

کراچی (بزنس رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو سونا200روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1505ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں171روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 87400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74931روپے ہوگئی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.