سرگودھا

سرگودھا ڈویژن
2
0
sample-ad

کارکنان کے تحفظ اورصحت مندماحول کی فراہمی کا معاہدہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کارکنان کے تحفظ اورصحت مندماحول کی فراہمی کے حوالے سے ڈریسڈن ڈیکلریشن کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ڈریسڈن ڈیکلریشن آکوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے ماحول کو قائم کرنے کے لئے مشترکہ کاوش ہے ۔اس موقع پر سبینہ احمد، ڈاکٹر کرسچین بوچمین، رومینہ، فیصل احسن شیخ، ڈاکٹر خرم انور خواجہ، ماجد عزیز، صوبائی سیکرٹری سارہ اسلم، عبدالرزاق داؤد،اولف ہینڈلوایگٹن و دیگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہاکہ ہم صنعتی اداروں میں کارکنان کو محفوظ ماحول دینے پر مکمل یقین رکھتے اور کوشاں ہیں۔ہماری حکومت محکمہ کے مختلف شعبہ جات کو یکجا کر کے کارکنان کے لئے آسانی پیدا کر ے گی۔انہوں نے کہاکہ کاارکنان کی سیفٹی، فلاح و بہبود اور قوانین کے لئے یکساں پالیسیوں پر پالیسی سازوں اور بزنس ایسوسی ایشنز کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔پاکستان کی ترقی مزدوروں کی فلاح و بہبود میں مضمر ہے ۔

تنظیمیں مکمل کر لیں، پیپلزپارٹی بڑے فیصلے کرنیوالی ہے ،رہنما

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بدلتے ہو ئے حا لا ت کے تناظر میں پیپلزپارٹی بڑے فیصلے کر نے جا ر ہی ہے ، 15اکتو بر تک تمام ضلعی صد ور اپنی تنظیمیں اور ذیلی ونگز مکمل کر لیں ، سید عنا یت علی شا ہ ،تسنیم احمدقریشی ، ظل حسنین ،را نا حاکم خا ن ،را ؤ غفار خا ن،رخسا نہ علی ،جا و ید کمبو ہ،اعجا ز سرور کا ہلوں نے پیپلز سیکرٹریٹ اقبال کا لو نی میں پیپلزپارٹی کسا ن و نگ کی تنظیم ساز ی اور نئے عہدیدارا ن کو نو ٹیفکیشن دینے کی تقریب کے شر کا ء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بلاو ل بھٹوزردار ی پارٹی معا ملات میرٹ پر ما نیٹر کر ر ہے ہیں، پارٹی تنظیموں کو ا ب فعال کر دار ادا کر نا ہو گا جو عہدیدارمتحرک کر د ار ادا نہیں کر ے گا و ہ اپنے عہدے پر نہیں ر ہے گا ۔

قدرتی آفات وسانحات بارے آ گاہی کے قومی دن کے حوالے سے تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی آر شعیب علی نے کہا کہ 8 اکتوبر 2005 پاکستان کی تاریخ میں بھی نہ بھولنے والا قومی سانحہ ہے جس میں زلزلے کی وجہ سے 70ہزار سے زائد لوگ منوں مٹی تلے دب گئے لاتعداد قیمتی املاک کا نقصان ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم حادثات سے بچ سکتے ہیں ۔ قدرتی آفات او رسانحات کے قومی دن کے بارے آگہی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ، جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ میڈم رخسانہ کی ہی وجہ سے نیشنل ہیلتھ پروگرام کامیاب ہے جو ان کی محنت کا نتیجہ ہے ، میڈم رخسانہ کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہے ، اگر کوئی الزام درست ہے تو سامنے لایا جائے ، میڈم رخسانہ کے نہ تو کوئی بینک اکاؤنٹ ہیں اور نہ ہی کوئی بیلنس اگر ثبوت ہیں تو سامنے لایا جائے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر ڈے :ہیلتھ آفس سے ہسپتال چوک تک واک

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالہ سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد پرویز اقبال کی زیر قیادت سی ای او ہیلتھ آفس سے ہسپتال چوک تک واک کا اہتمام کیا گیا، واک میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد خان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ شازیہ سیماب ، محکمہ ہیلتھ کے افسران اورمیڈیکل و پیرا میڈیکل سٹا ف کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر 8اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب ، مغفرت اور درجا ت بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ ۔

ڈکیتی اور چوری کے 32مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سلانوالی:ڈکیتیوں ، چوریوں ، نقب زنی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں کئی تھانوں کو مطلوب اشتہاری ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا گیا ، اشتہاری کے خلاف مختلف تھانوں میں 32مقدمات درج ہیں تھانہ سلانوالی کے 4مقدمات میں بھی اشتہاری ہے ۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اسے چک نمبر 129شمالی سے گرفتار کر لیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود نے سائلین کے مسائل سنے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اور موقع پر ہی ڈی ایس پی صدر سرکل اختر علی ، ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کو احکامات دیئے ۔ تفتیشی افسران کے زیر تفتیش مقدمات کاجائزہ لیا اور فوری مقدمات کو یکسو ئی کے احکامات دیئے ۔ تھانہ کاریکارڈ، تھانہ کی صفائی ، حوالات کو چیک کیا ۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔

نیا بلدیاتی نظام عوام کو شریک اقتدار کرنے کی کڑی ہے ،حسن انعام پراچہ

بھیرہ (نامہ نگار)تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حسن انعام پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر کے عوام کو شریک اقتدار کرنے لئے لیے عملی اقدامات کر رہی ہےاور نیا بلدیاتی نظام اسی سلسلہ کی کڑی ہے .وہ پی پی 72 کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی نمائندوں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے ،حسن انعام پراچہ نے کہا کہ حکومت کو تباہ حال معیشت ورثہ میں ملی ہے ،لٹیروں سے قومی دولت کی واپسی یقینی بنائی جائیگی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.