سردار یارمحمد رند کی نا اہلی کیس

پہلا صفحہ
4
0
sample-ad

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سردار یار محمد رند کی نا اہلی کیس میں دائر نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سردار یارمحمد رند ماضی میں تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے جعلی سند بنائی، اس نکتے کا عدالت نے جائزہ نہیں لیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ جو بات کررہے ہیں وہ پرانی ہے، آپ کی نظر ثانی درخواست نہیں بنتی۔واضح رہے کہ عدالت میں نظر ثانی درخواستیں تاج محمد رئیسانی، غلام حیدر اور میرعاصم کرد نے دائر کیں جو فاضل عدالت نے خارج کر دیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.