راولپنڈی

راولپنڈی ڈویژن
2
0
sample-ad

چہلم حضرت امام حسین ؓ:تمام روٹس کی پیدل چیکنگ ہو گی، سی پی او

راولپنڈی(نامہ نگار)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس پر حساس مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے جہاں پرایس پی لیول کے آفیسر کی نگرانی میں غیر معمولی سکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ،روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے تمام روٹس کی پیدل چیکنگ ہو گی،جلوس نکلنے سے قبل ہی روٹ کو پولیس اپنے حصار میں لے لے گی،چہلم کے جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کر دی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سی پی او نے کہا کہ جو شخص بھی سوشل میڈیا پر شر انگیزی یا نفرت پر مبنی پوسٹ لگائے گا توا س کو فوری گرفتارکیا جائے گا۔

’’ہوپ‘‘کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،20اکتو بر کو الیکشن کافیصلہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)حج گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی اور سنیئر ممبران کا ایک اجلاس زیرصدارت وحیداقبال بٹ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے انتخابات کااعلان، آڈیٹر اوروکیل کی تقرری اور دیگر فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ہوپ کے الیکشن فوری کرانے کی قرارداد منظور کر تے ہوئے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوپ کے الیکشن 5 زونز میں کروائے جائیں گے ، اجلاس میں کہا گیا کہ حج پالیسی 2020 کے سلسلے میں فوری طور پر ہر زون سے دو افراد مقرر کئے جائیں، ہر زو ن IATA اور DTS والے حج آرگنائزرز کی لسٹ فائنل کرکے فوری طور پر سینٹرل ہوپ پر جمع کرا ئی جا ئے ، حج 2019 کے دوران مانیٹرنگ کے جو لیٹرز جاری ہوئے ہیں ان کے بارے میں زون چیئرمین فوری طور پر ان حج آرگنائزرز سے رابطہ کرکے لائحہ عمل بنا ئیں ، ہوپ کی سالانہ تجدید و ممبرشپ فیس کا 50 فیصد سینٹرل کو دیا جائے گا۔

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے ،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے ۔ کیس رسپانس کے ذریعے فوری طور پر محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سپرے اور فوگنگ کررہی ہیں ۔انہوں نے یہ بات انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ذرا سی غفلت اور کوتاہی ڈینگی کے مزید پھیلائو کا موجب بن سکتی ہے ۔ ڈینگی کے سدباب کیلئے منتخب عوامی نمائندے بھی عوام اور انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں ۔

مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی غنڈہ گردی عروج پر ہے ، نور الحق قادری

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی غنڈ ہ گردی اپنے عروج پر ہے ، مودی کو ہٹلر سے درست تشبیہہ دی گئی ،عمران خان نے بہترین سفارت کاری کی اور سات دنوں میں ایک سو سے زائد بین الاقوامی میٹنگز میں شر کت کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمسیحی برادری کی جانب سے منعقد ہ یکجہتی کشمیر و سلامتی پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سینیٹر میاں عتیق اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ نورالحق قا دری نے کہاکہ لائن آف کنٹرول کو پار کرنا کشمیر کاز کو نقصان پہنچا نے کے متراد ف ہو گا۔

مضرصحت اشیا بیچنے پر چکن شاپ سمیت 7 فوڈ پوائنٹس سیل, 1 لاکھ جرمانہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ناقص صفائی اور مضرصحت اشیا بیچنے پرچکن شاپس اورسویٹس وبیکرزسمیت 7فوڈ پوائنٹس سربمہر اورمجموعی طورپر ایک لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے ،وارننگ نوٹسزجاری،مضر صحت اشیاء تلف کردی گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سابق ہدایات پر عمل نہ کرنے ،مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں، کیمیکلز کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص صفائی پر امتیاز سویٹس،المدینہ سویٹس،نیو سٹی فوڈز، الفلاح بیکرزاینڈ سویٹس،نیونرالہ بیکرز اور شاندار سویٹس اینڈ بیکرز کو سربمہر کر دیا۔ راولپنڈی اور اسکے گردونواح میں مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی، ملازمین کے میڈیکلزنہ ہونے اورسٹوریج کے ناقص انتظامات پر 90 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔جہلم اور اسکے گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 12,000 کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ ناقص گوشت اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے ۔

کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے این اے آر سی 2009، بارس 2009، دھرابی 2011، پاکستان 2013، فتح جنگ 2016، احسان 2016، بارانی2017 اور چکوال50 کی کاشت 15 اکتوبرتا15 نومبر تک مکمل کریں۔ گندم کی بوائی کیلئے 40 تا50 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں نیزبیج کے اگاؤ کی شرح 85 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے ۔

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرکانفرنس کل ہوگی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام 10 اکتوبرکو وفاقی دارالحکومت میں یکجہتی کشمیر کانفرنس ہوگی جس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، صدر ملی یکجہتی کونسل ابو الخیر زبیر، سینیٹر سراج الحق، علامہ ساجد نقوی، راجہ ناصر عباس، لیاقت بلوچ، حافظ عاکف سعید،پیرعبدالرحیم نقشبندی، مولانا عبدالمالک، پیر ہارون علی گیلانی، عبدالرشید ترابی، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا ضیاء اﷲ شاہ بخاری، مولانا حافظ اﷲ وسایا، مولانا زاہد الراشدی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی قائدین خطاب کریں گے۔

احمدرضا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانفرنسزمنعقدکی جائینگی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)تحریک اہلسنّت راولپنڈی کے زیراہتمام امام احمدرضاخان بریلوی کی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 6روزہ امام اہلسنّت کانفرنسزمنعقدکی جائیں گی، کانفرنسزکی صدارت صاحبزادہ پیرقاضی فیض رسول حیدررضوی کریں گے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طیب رضاالمدنی کاکہناتھاکہ امام احمد رضا نے احیائے دین کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.