خوشاب

سرگودھا ڈویژن
3
0
sample-ad

جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ،مہناز

جوہرآباد:مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع خوشاب کی صدر مہناز عطا چو دھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ، جمہوریت کے استحکام اور عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، جعلی مینڈیٹ کے دعویدار حکمرانوں کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں، جوہرآباد میں مسلم لیگی خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ کہ اُنھوں نے مظلوموں کو اُن کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنیوالے میاں نواز شریف کو قید کر رکھا ہے ، پاکستانی قوم اُنھیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیر اعظم کے پروگرام سے غریب بھوکا نہیں سوئیگا ،احسان ٹوانہ

نور پور تھل:رکن قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک احسان اﷲ ٹوانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام سے اب کوئی بھی غریب بھوکا نہیں سوئے گا ہماری کوشش ملک میں استحکام اور معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے نواحی گاؤں شاہ والا میں محمد شفیق واگھرہ کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جب سے حکومت بنی ہے اس کے خلاف ہر روز نئی سے نئی سازشیں بنی جا رہی ہیں لیکن ہم کسی بھی سازش کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں جب تک غرباء کے حقوق کا تحفظ نہیں ہو گا تب تک ہم معاشرے میں ترقی نہیں کر سکتے ۔ ،

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.