خانیوال

ملتان ڈویژن
3
0
sample-ad

معاہدہ کی خلاف ورزی،بھٹہ مالکان نے اینٹ کی قیمت میں اضافہ کر دیا

میاں چنوں (نامہ نگار ) بھٹہ خشت مالکان کی سینہ زوری، اینٹ کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک اضافہ کردیا تفصیل کے مطابق میاں چنوں تحصیل بھر میں واقع بھٹہ خشت مالکان نے ڈی سی خانیوال سے طے شدہ معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اینٹوں کی قیمت فروخت 7200روپے فی ہزار مقرر کردی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھٹہ خشت مالکان کا معاہدہ طے ہواتھا کہ اول درجہ کی مقررہ وزن اور پیمائش کی اینٹ 6000روپے فی ہزار فروخت کریں گے ،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

کبیروالا:دوست نے بوگس چیک تھما دیا،مقدمہ درج

کبیروالا(نامہ نگار)نیو جنرل بس سٹینڈ کے رہائشی جاوید اقبال کے بستی حسین آ با د کے رہائشی مہتاب حسین سے گہرے تعلقات تھے ۔اس دوران اسکے دوست مہتاب حسین نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادھارلے کر بوگس چیک دے دیا۔سٹی پو لیس نے متاثرہ کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.