جہلم

راولپنڈی ڈویژن
2
0
sample-ad

ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی واک

جہلم:فلاحی کمیٹی مجاہد آباد کے زیر اہتمام ڈینگی مرض سے بچائو کیلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے شرکت کی ، شرکاء نے ڈینگی سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

دینہ: دبئی پلٹ نوجوان کا قتل ، دو خواجہ سرائوں سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

جہلم:دینہ میں دبئی پلٹ نوجوان کے قتل کا مقدمہ دو خواجہ سرائوں سمیت چار افراد کے خلاف درج کر لیاگیا ۔ مقتول کے والدنے بتایا کہ ملزمان نے میرے بیٹے کو قتل کر کے خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتول کا پاکستان آتے وقت ایئر پورٹ پر راشد عرف ملا سے جھگڑا ہوا تھا ۔ تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں ۔

جلالپورشریف:ڈاکوئو ں نے دن دیہاڑے 40تولے سونا لوٹ لیا

کھیوڑہ:پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں دن دیہاڑے دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر تاجر سے 40 تولے سونا لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔ جلالپورشریف کے مین بازار میں کشمیر جیولرز کا مالک جاوید قمر صبح آٹھ بجے جونہی اپنی دکان میں داخل ہوا تو اسی دوران ایک ڈاکو نے د کان میں داخل ہو کر زیورات کا بیگ چھین لیا اور مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر تاجر کو شدید زخمی کر دیا۔ ڈاکو کا دوسرا ساتھی دکان کے باہر موٹر سائیکل پر بیٹھا تھا۔ واردات کے بعد دونوں ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.