جھنگ

فصیل آباد ڈویژن
2
0
sample-ad

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سرد خانہ ، پوسٹ مارٹم کی نئی عمارت کا افتتاح

جھنگ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سرد خانے اور پوسٹ مارٹم کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سمیع اﷲ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسفند یار بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے تمام سہولیات مہیا کی جائینگی۔ ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا تاکہ عوام ان سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا پوسٹ مارٹم روم اور سرد خانے کے فعا ل ہونے سے ہسپتال کے انتظامی امور میں مزید بہتری آئیگی۔

قدرتی آفات سے بچائو:ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام آگاہی واک

جھنگ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر قدرتی آفات سے بچاؤ سے متعلق آگاہی کے قومی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچودھری محمد اشرف گجراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے کی جبکہ سی ای اوایجوکیشن، کوآرڈی نیٹر ڈی ڈی ایم اے ، ریسکیو1122 ، سوشل ویلفیئر ، سول ڈیفنس، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکائے واک نے قدرتی آفات اور سانحات بارے عوامی آگاہی کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ۔آگاہی واک کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچودھری محمد اشرف گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے اپنے خطاب میں کہا قدرتی آفات اور سانحات بارے عوامی آگاہی وقت کا تقاضا ہے ۔ محکمہ ریسکیو1122سمیت دیگر ایمرجنسی سے نمٹنے کے تمام محکمے لوگوں میں آفات کے بعد بتدریج بحالی کا شعور اْجاگر کریں۔ حکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود سانحات سے نمٹنے کیلئے جدید مشینری و آلات اور دیگر وسائل ایمرجنسی محکموں کو دے رہی ہے 

 

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.