بیہودہ رقص،مہوش حیات اور احسن خان کو تنقید کا سامنا

شوبز
6
0
sample-ad

ہیوسٹن(نیٹ نیوز)اداکارہ مہوش حیات اوراداکار احسن خان کی ایوارڈز شو کیلئے ڈانس ریہرسل کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین نے بیہودہ قرار دے کر دونوں پر تنقید شروع کردی ہے ۔ اداکارہ مہوش حیات نے تقریب سے قبل اپنی اور احسن خان کی ڈانس ریہرسل کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی جس پر تعریف کرنے کے بجائے صارفین کی جانب سے تنقید شروع ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات گلابی رنگ کے مختصر لباس میں رقص کررہی ہیں جب کہ احسن خان بھی بڑھ چڑھ کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.