امریکی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں کمی ریکارڈ

کاروبار
7
0
sample-ad

کراچی (بزنس رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں8پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.44روپے اورقیمت فروخت 156.54روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید156.10روپے اور قیمت فروخت 156.60روپے ہو گئی۔ یورو کی قیمت خرید171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے پرمستحکم رہی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.