امرخان کا فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ ،پہلی فلم میں کاسٹ

شوبز
3
0
sample-ad

کراچی(سٹاف رپورٹر) ٹی وی اد اکارہ امر خان نے بھی فیچر فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔امرخان نے اپنی پہلی ڈرامہ سیریل’’ گُھگی ‘‘ میں عدنان صدیقی کے ساتھ مرکزی رول کیاتھااور اب وہ عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ مذکورہ فلم کے ہدایت کار احتشام الدین ہیں جن کی پہلی فلم سپر سٹار کامیابی سے زیر نمائش ہے ۔ امرخان نے فلم میں کام کرنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ فلم کی باقی کاسٹ ابھی زیر غور ہے تاہم فلم کی شوٹنگ کا آغا ز رواں ماہ میں کر دیاجائیگا ۔ فلم کی شوٹنگ مکمل طور پر لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کی جائے گی اور آئند ہ سال اسے سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کردیاجائے گا ۔امرخان کاکہناہے کہ وہ پہلی فلم کیلئے بہت سنجیدہ ہیں اور کوشش ہوگئی مداحوں کو اپنی اداکاری سے متاثر کرسکوں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.