اقوام متحدہ رواں ماہ ڈیفالٹ کر سکتا ہے,23 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا, سیکرٹری جنرل

دنیا
2
0
sample-ad

نیویارک(نیوز ایجنسیاں)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش کا کہنا ہے کہ مذکورہ بین الاقوامی تنظیم کو 23 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کے مالی ذخائر رواں ماہ اکتوبر کے آخر تک ختم ہو سکتے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے کے ملازمین کے نام ایک پیغام میں سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ رواں سال کے آخر تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا لازم ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ میں 37 ہزار کے قریب افراد کا م کر رہے ہیں۔گوٹریش کے مطابق سال کی آخری سہ ماہی کے دوران اخراجات پر روک لگانے کی غرض سے کانفرنسوں اور اجلاسوں کا التوا اور ادارے کی متعدد خدمات میں کمی دیکھی جا سکتی ہے ۔سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاابھی تک رکن ممالک نے 2019 کے بجٹ میں درج سرگرمیوں کیلئے مطلوب مجموعی رقم کا صرف 70 فیصد ادا کیا ہے ۔ اس حوالے سے گوٹریش نے 4 اکتوبر کو رکن ممالک کے نام تحریر بھی ارسال کی ،جس میں تفصیل سے بتایا گیا کہ عمومی بجٹ کے تحت درج سرگرمیوں کو مسائل کا سامنا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.