اسٹاک ایکسچینج: 7دنوں سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا

کاروبار
6
0
sample-ad

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں7روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 160.20پوائنٹس کی کمی سے 33476.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 62.62فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 27 ارب 31 کروڑ 57لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12.52فیصدکم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم بعدازاں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ انڈیکس 33409پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 160.20 پوائنٹس کی کمی سے 33476.62پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس80.02پوائنٹس کی کمی سے 15735.70پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 390.35 پوائنٹس کمی سے 53469.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس97.51پوائنٹس کمی سے 24150.71 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 27 ارب 31 کروڑ 57 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 65 کھرب 98 ارب 73 کروڑ 19لاکھ روپے ہوگئی۔ پیر کومجموعی طور پر 39 کروڑ 21 لاکھ 57ہزارشیئرز کا کاروبارہواجوپیر کی نسبت 4 کروڑ 91 لاکھ 32 ہزارشیئرزکم ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.