اداکارو ہدایت کار جاوید شیخ نے زندگی کی 65بہاریں دیکھ لیں

شوبز
3
0
sample-ad

کراچی (شوبز ڈیسک)جاوید شیخ8 اکتوبر 1954کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے ،انہوں نے پی ٹی وی سے کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی ڈرامہ سیریل ’’شمع ‘‘کی کامیابی کے بعد پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔جاوید شیخ نے 1975میں فلم ’’دھماکا ‘‘سے فلمی کیریئر شروع کیا جبکہ بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ’’مشکل‘‘ تھی ۔جاوید شیخ اس وقت بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں اور مختلف فلموں اور ڈراموں میں کردار نبھا رہے ہیں اوربطورہدایتکاربھی کام کررہے ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.