لودھراں

ملتان ڈویژن
22
0
sample-ad

لودھراں:تجاوزات کی بھرمارسے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لودھراں میں تجاوزات کی بھر مار،میونسپل کمیٹی کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لینے لگاتفصیل کے مطابق لاری اڈا سے تھانہ صدر چوک فیصل مسجد تک لودھراں کے مین بازار، مین روڈ، اندورن گلیاں مین بازار، سٹیڈیم روڈ،اڈہ پرمٹ چوک، ملتان روڈ ،حقڑاں روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ہے ۔ دوسری جانب میونسپل کمیٹی کا عملہ کارروائی سے گریزاں ہے تجاوزات کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عوامی حلقوں نے کئی بار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو شکایت درج کرائی لیکن کو ئی شنوائی نہ ہو سکی عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لودھراں، چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دھنوٹ:بہن کے مبینہ اغوا کابدلہ بھائیوں نے لڑکے کی 6 سالہ بھتیجی کو اٹھا لیا

لودھراں: کے نواحی علاقے دھنوٹ میں بہن کے مبینہ اغواء کے بدلے میں لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کی 6 سالہ بھتیجی کو گھر سے اغواء کرلیا، پولیس کی بروقت کارروائی سے تین گھنٹے بعد معصوم بچی کو برآمد کر لیا، دھنوٹ پولیس کے مطابق تین روز قبل سجاد اور اعجاز وغیرہ نے بہن کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ریاض احمد کیخلاف درج کرایا دوسری جانب سجاد اور اعجاز نے گزشتہ روز ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہوکر ریاض کے گھر حملہ کر کے اسکی کی بھابھی نسیم مائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی 6 سالہ بیٹی شمائلہ اٹھا لے گئے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے بچی کو برآمد کر لیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.