پاکستان

خوشاب

تحریک انصاف کو اقتدار بھیک میں نہیں ملا ،جویریہ ظفر آہیر

جوہرآباد:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس و اوور سیز پاکستانیز جویریہ ظفر آہیر نے کہا ہے کہ حکومت کو کرپشن زدہ اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں ، ہماری جماعت اپوزیشن کے ہر غیر جمہوری اقدام اور حکومت گرانے کی ہر کوشش کا ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ، تحریک انصاف کو اقتدار بھیک میں نہیں ملا بلکہ پاکستان کے جراتمند اور غیور عوام نے اسے بھاری مینڈیٹ دے کر ایوان اقتدار میں بھیجا ، اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام آباد میں دھرنا دینے کے اعلان کے بعد سامنے آنیوالے عوامی رد عمل کے خوف سے اپوزیشن کی پریشانی بڑھ رہی ہے اس لئے انہیں اسلام پہنچنے سے پہلے بہت سوچنا ہو گا ۔ ، انہوں نے کہا (ن)لیگ کے اندر قیادت کیلئے رسہ کشی چل رہی ہے جسے چھپایا نہیں جا سکتا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close