پاکپتن

ساہپوال ڈویژن
13
0
sample-ad

بااثرشخص نے کھیت میں کام کرنیوالی مزدور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پاکپتن (بیورورپورٹ ) بااثرشخص نے کھیت میں کام کرنیوالی مزدور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج کروانے پرغنڈوں کے ہمراہ مزدور خاتون کے گھر حملہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کر ڈالا اہل علاقہ سراپا احتجاج بااثر افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ بتایا گیاہے کہ چند روز قبل علاقہ کے بااثر شخص چاه اجمل والا جگا بلوچ کے رہائشی محمدنصیر ولد محمد امین بلوچ نے کھیتوں پر کام کرتی کھیت مزدور خاتون کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس کا مقدمہ تھانہ کلیانہ میں درج ہوا جس کارنج رکھتے ہوئے ملزمان نصیر، حایی ولد سلمان بین والد امین، والد امین بشیر و دیگر دوستوں نے متاثرہ خاتون کے خاوند محمد اعجاز بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں دیگر مبینہ غنڈہ گرد عناصر نصیر والد امین بلوچ، شہزاد ولد بھولا بلوچ محمد امین بلوچ، شہباز ولد کھولا، خاتون ثمین زوج نصیر بلوچ کے ہمراہ چک سلامت میں متاثرہ خاتون رقیہ بی بی کے گھر حملہ کر دیا خاتون کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑےپھاڑ دیئے جس سے خاتون بر ہبہ ہوگئی اہل علاقہ نے بتایا کہ تھانہ کلیانہ کی پولیس سب انسپکٹر فیصل ملزمان کے ساتھ ساز باز ہے میرے ملزمان کو گرفتارنہیں کیا الٹا مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں اہل خانہ اور اہل علاقہ نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب ، آر پی او ساہیوال ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی وائرس سے بچا جا سکتا ہے
پاکپتن (بیورورپورٹ) سوسائٹی فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوائرل پرویشن کے صدر ڈاکٹر امتیاز احمد رانا نے کہا ہے کہ بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ماحول بھی خشک اور صاف رکھنا چاہیئے ۔ اس سلسلہ میں سوسائٹی فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوار معطل پرویشن نے ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ہم سب کو مل کر ڈینگی کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور یہ کاوشیں مسلسل جاری رکھی جائیں جب تک ڈینگی کا مکمل طور پر خاتمہ نہ ہوجائے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.