اوکاڑہ

ساہپوال ڈویژن
14
0
sample-ad

عالمی یوم اساتذہ کی مرکزی تقریب گورنمنٹ گرائز جونیر ماڈل ہائی سکول میں ہوئی۔
اوکاڑہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عالمی یوم اساتذہ کی مرکزی تقریب گورنمنٹ گرائز جونیر ماڈل ہائی سکول میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی کی لاہور ذوالفقار بھٹی جبکہ مہمان اعزاز اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول تھے تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید، پریزیڈنٹ بار الیسوی ایشن رائے ذوالفقارعلی ، جنرل سیکرٹری بار ایسوی ایشن چوہدری محمد ریاض، این سی ایچ ڈی کے رانا محمد عباس ڈی ایم او چوہدری محمد عثمان، پرپل سکول رخسانہ رانا ممیونہ شکیل، ناہید اختر ہز کنول ،روبینہ طارق، آسیہ ریاض، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چوہدری ظفر اقبال، اوکاڑہ پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات نشریات غلام نبی ملک سمیت عمائدین علاقہ ، پوزیشن ہولڈر اساتذہ کرام اور سرکاری افسران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار بھٹی ، عمرمقبول اوری ای او ایجوکیشن رانا سہیل اظہر نے کہا کہ آج کے دن کی نسبت سے ہونے والی تقریب کا بنیادی مقصد معاشرہ کو اساتذہ کرام کے رتبہ اہمیت اور ان کے منصب سے متعلق بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو عزت و شرف دینے اور ان کی معاشرہ کے لئے اہمیت کو جاگر کرنا ہے، اساتذہ کرام کا منصب زمان و مکان کی وسعتوں سے ماورا ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.