شوبز

کوئی بھی معاشرہ اپنے فن و ثقافت سے پہچانا جاتا ہے :ثمینہ احمد

اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا کہ ان کے ڈرامے ’’کیٹ واک‘‘ کو ایوارڈ کے لئے نامزد نہیں کیا گیا جس کا انہیں ساری زندگی افسوس رہے گا۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ابھی تک وہ مزید نئے کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہیں۔ کوئی بھی معاشرہ اپنے فن وثقافت سے پہچانا جاتا ہے ، ہماری پہچان ہمارا فن وثقافت ہے جسے ہم دوسرے ممالک تک اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے پہنچا رہے ہیں اور اس میں ہمیں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close