Home / 2019 / October / 03 (page 6)

Daily Archives: 03/10/2019

مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں شب خون،جماعت اسلامی ہندوستان نے بھی واضح موقف جاری کر دیا

نئی دہلی:امیر جماعت اسلامی ہند ڈاکٹر سید سعادت اللہ حسینی نے جموں و کشمیر سے متعلق این ڈی اے حکومت کے حالیہ اقدامات کو پارلیمانی جمہوریت کے مسلمہ اصولوں کی صریح خلاف قرار دیا ہے ۔ڈاکٹر سید سعادت اللہ حسینی نے کہاکہ دفعہ 370 کے ریاست کی خصوصی حیثیت کو وہاں کے عوام اور ان کے نمائندوں سے مشاورت کے بغیر یک طرفہ طور پر محض صدارتی حکم نامے کے ذریعے یک لخت ختم کر دیا ہے،مرکزی حکومت نےاسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ جموں و کشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کر کے ریاست کا درجہ ختم کردیا ہے ،ان …

Read More »

چین کے مبینہ خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ نے اپنے بمبار طیاروں کو دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار سے لیس کردیا

واشنگٹن : امریکہ نے چین کے مبینہ خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ نے اپنے B1 بمبار طیاروں کو 12 ہزار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والے ہائپر سونک میزائلوں سے لیس کردیا ہے۔امریکی فضائیہ کو 1986 میں B1 بمبار طیارے فراہم کیے گئے تھے جنہوں نے بعد ازاں افغانستان اور عراق کی جنگوں میں اہم کردار ادا کیا لیکن روس اور چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے باعث ان بمبار طیاروں کی صلاحیت پر سوالات اٹھائے جارہے تھے۔روس اور چین کے مبینہ خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی ایئر فورس نے B1 طیاروں کو …

Read More »

عراق میں معاشی بدحالی کیخلاف مظاہرے، پولیس کی فائرنگ سے 4 شہری ہلاک

بغداد:عراق میں بدعنوان سیاستدانوں اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں 2 روز کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 مظاہرین ہلاک ہوگئے،عراق میں معاشی بدحالی، سیاستدانوں کی مالی بے ضابطگیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور دارالحکومت بغداد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔بغداد اور دیگر شہروں میں منگل والے روز بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے تاہم عراقی دارالحکومت میں تحریر اسکوائر پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور آبی توپوں کے استعمال کے بعد حالات بے قابو ہوگئے اور پرتشدد مظاہرے …

Read More »

امریکہ کا بمبار طیارہ ایئر پورٹ پر گر کر تباہ ہوگیا، ہلاکتیں

ہارٹ فورڈ : امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے بریڈلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا بی 17 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے بی 17 بمبار طیارہ بریڈلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی، آگ اور دھواں اتنا زیادہ پھیلا کہ کئی کلومیٹر دور سے بھی دیکھا گیا۔ پبلک سیفٹی کمشنر جیمز روویلا کا کہنا ہے کہ طیارے میں 10 مسافر اور تین عملے کے افراد سوار تھے ۔سیفٹی کمشنر نے ہلاکتوں …

Read More »

وینا ملک کا نریندر مودی اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ

کراچی(این این آئی) اداکارہ وینا ملک نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے نریندر مودی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔وینا ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں اورمسلمانوں پر بلاوجہ تشدد کر کے شہید کردیتے ہیں ۔وینا ملک نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں دہشتگردی جاری ہے اس لئے آرایس ایس اور مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں تقریر …

Read More »

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے :میگھا

لاہور(آن لائن)معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر ہم پاکستان کو نا مکمل سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ وہ کشمیر یوں کی آزادی کی تحریک میں انکا بھر پور ساتھ دے ۔

Read More »

سائرہ اور شہروز کا جوڑی کے طور پر فلموں اورڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)ماڈل و اداکارہ سائرہ شہروز نے کہا ہے کہ میرے خاوند شہروز اور میں نے بھی جوڑی کے طور پر فلموں اورڈراموں میں کام کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔سائرہ شہروز نے روزنامہ دنیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فلم انڈسٹری میں اب استحکام آرہا ہے ،ٹی وی فنکاروں کی بڑی تعداد اب فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا البتہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے ایک فنکارہ کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے ۔ گھر کی مصروفیات کیوجہ سے منتخب کام کو ترجیح دے …

Read More »

عمران اشرف نے فردوس جمال کو شوبزانڈسٹری کا بڑاقراردیدیا

کراچی(شوبزڈیسک) معروف اداکار فردوس جمال کے بھولا کی اداکاری سے متعلق کی گئی تنقید پر عمران اشرف کا رد عمل سامنے آگیا۔ عمران اشرف نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہاکہ فردوس جمال بہت باکمال اداکارہیں ان کی رائے کا احترام کرتاہوں ،فردوس جمال شوبز انڈسٹری کے بڑے ہیں اور یقیناً اگر وہ ’’ بھولے ‘‘کا کردار ادا کرتے تو مجھ سے ہزار گناہ بہتر کرتے ۔عمران اشرف نے سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیاکہ کوئی بھی فردوس جمال صاحب کی بات پر جذبات سے بھرا کمنٹ اور رائے کا اظہار نہ کرے ۔ جیسے گھر میں بڑے ہمیں سمجھانے …

Read More »

کشمیر کیلئے ویسے لڑتی رہوں گی جیسے لڑتی آئی ہوں:مہوش حیات

کراچی(شوبز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، جس ایونٹ کی وڈیوکو لے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، اُسی ایونٹ کے دوران میں نے کشمیر کے معاملے پر بات کی تھی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جبکہ ایسے اور بھی وڈیو کلپس موجود ہیں۔ میں کشمیر کیلئے ویسے لڑتی رہوں گی …

Read More »

ناموافق موسم،بلوچی روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پنجاب اور سندھ میں ناموافق موسمی حالات کے باعث بلوچستان سے آنے والی آلودگی سے پاک پھٹی سے تیار ہونے والی روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو اہے اوربلوچی روئی کی قیمتیں 200 روپے فی من اضافے کے ساتھ سیزن کی نئی بلند ترین سطح 9 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئیں جب کہ پنجاب میں روئی کی قیمتیں 8800اور سندھ میں 8600روپے فی من تک مستحکم ہیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ رواں سال روپے کی بے قدری کے باعث کاٹن ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے لیکن ٹیکسٹائل ملز مالکان …

Read More »