وہاڑی

پاکستان
11
0
sample-ad

خدمت کی سیاست ہمیشہ مشن رہی ہے: طاہر چودھری
وہاڑی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ خد مت کی سیاست ہمیشہ مشن رہی ہے عوام سے کئے ہر وعدے کی تکمیل حکومت کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی ما تم کرم پور میں قانون گوئی کی بھٹی برادری کی طرف سے اپنی حمایت میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلیم خان نمبر دار بھٹی، شعلے خان بھٹی اور دیگر نے طاہر اقبال گروپ کی حمایت کا علان کیا طاہر اقبال چوہدری ، زاہد اقبال چوہدری اور قمر اقبال چوہدری جب پنڈال پہنچے تو اہلیان علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ھوئے ڈھول کی تھاپ پر فقید المثال استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ سابق چیئر مین قاضی حمید احسن رائے سجاد خاں کھرل، سید سخی حسین شاہ ، حاجی ملک عبد الرحمن , مہر عباس پیر زادہ رائے اعجاز خان کھرل، مہر مصطفی سیال ، راۓ طارق خان کھرل ، میاں تاج پیر زادہ ، چودھری سعید ، محمد محسن بھٹی ، احسن بھٹی ، میاں اشرف سورو نے بھی جلسہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کا تہیہ کر رکھا ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں دیہات کو بھی شہروں کے برابر سہولیات فراہم کریں گے وہاڑی کا ہر گاؤں روشن کرنالو گوں کو پینے کے صاف پانی، نکاسی آب اور اجناس کی منڈیوں تک آسان رسائی میرا مشن ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.